اشتہار

سکھر قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے مزید70 مریض صحتیاب

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے مزید70 مریض صحتیاب ہوگئے ،جس کے بعد تمام افرادکوگھر روانہ کردیاگیا ہے ، صحتیاب افرادکاتعلق سندھ کےمختلف علاقوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرسکھرڈویژن احمدمہیسر نے قرنطینہ سینٹرمیں زیرعلاج مزید70زائرین کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی اور کہا صحتیاب ہونےوالےتمام افرادکوگھر روانہ کردیاگیا ہے۔

کمشنرسکھرڈویژن کا کہنا تھا کہ صحتیاب قرار زائرین کےدوبارٹیسٹ نیگیٹیوآئے اور تمام افرادکاتعلق سندھ کےمختلف علاقوں سے ہے ، قرنطینہ میں زیرعلاج 40افرادمیں سے30کےٹیسٹ نیگیٹواور 10کےپازیٹو آئے، 10 پازیٹیو آنےوالےافرادکی آج دوبارہ ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ ہوگی۔

- Advertisement -

حکومت سندھ کی جانب سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈر سے 4مراحل میں مجموعی طور پر 1130افراد کو لایا گیا، جہاں سے اب تک 1015 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سکھر کے لیے کورونا کے حوالے سے مقرر سندھ حکومت کے فوکل پرسن صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ نے بھی 56 افراد کے ٹیسٹ نگیٹو آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک اور اچھی خبر قرار دیا ہے اور کہا تھا کہ سکھر قرنطینہ سینٹر ملک کا واحد مرکز ہے، جہاں سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

دو روز قبل بھی سکھرکےقرنطینہ سینٹر 122 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر ان کے گھروں کو روانہ کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناکیسزمیں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ،چوبیس گھنٹےمیں مزید 4 اموات ہوئی ، جس کے بعد مرنےوالوں کی تعداد 66 ہوگئی جبکہ ایک دن میں 284 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی تعداد4600 سے تجاوز کر گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں