گزشتہ کی نسبت رواں مالی سال میں تجارتی خسارے میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفیصلات کے مطابق جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 35 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
مارچ کے دوران تجارتی خسارے میں 3ارب 44 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا کہ مارچ کے دوران برآمدات 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں اس عرصے میں درآمدات کا حجم 6 ارب 18 کروڑ ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال مارچ کے مقابلے میں تجارتی خسارہ بڑھا، رواں مالی سال مارچ میں تجارتی خسارے میں5.48 فیصداضافہ ہوا۔
فروری کے مقابلے میں مارچ 2022 میں برآمدات میں 2.84 فیصد کمی ہوئی۔