اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں کورونا سے 70 اموات ریکارڈ کی گئیں اور 3 ہزار 239 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی تازہ صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیئے پیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں 70 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 ہو گئی ہے.
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 3 ہزار 239 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک یمیں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 673 اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 16 ہزار 886 تک جاپہنچے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3027 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 430 ہو گئی ہے۔