تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

برطانیہ میں پی آئی اے کنٹری منیجر کی 70ہزار پاؤنڈ تنخواہ

کراچی: شدید مالی بحران کے باوجود برطانیہ میں پی آئی اے کا عملہ تعینات کر دیا گیا۔

برطانیہ میں پی آئی اے کے براہ راست فلائٹ آپریشن پر 3سال سے پابندی ہے۔ برطانیہ میں بھاری تنخواہوں پر افسران، عملہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں پاؤنڈز میں ادائیگی کی جائے گی۔

برطانیہ میں پی آئی اے کنٹری منیجر کو 70ہزار پاؤنڈ تنخواہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پسنجر سیلز منیجر 55ہزار پاؤنڈ، فنانس منیجر کی سالانہ 55ہزار پاؤنڈ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔

مانچسٹر اسٹیشنز پر بھی منیجر تعینات کیا گیا جس کی تنخواہ سالانہ 55ہزار پاؤنڈ اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔
پی آئی اے کے برطانیہ میں تعینات افسران کی سالانہ تنخواہ تقریبا ً3 کروڑ روپے ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے اپنا آپریشن کوڈ شیئرنگ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہے برطانیہ میں سالانہ بنیاد پر ایک کروڑ 40لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی آمدنی ہو رہی ہے ترکش ایئرلائن کیساتھ کوڈشیئرنگ سے برطانیہ میں پی آئی اےآپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ کےلیے براہ راست فلائٹ آپریشن جلد بحالی کا امکان ہے بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں کنٹری منیجر اور سیلز منیجرز تعینات ہیں، پی آئی اےکی برطانیہ میں آمدنی کا صرف ایک اعشاریہ 8 فیصد عملے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں