جمعہ, مئی 2, 2025
اشتہار

مہنگی بجلی کے 7000 میگا واٹ منصوبے ختم کردیے گئے، وفاقی وزیرتوانائی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کے 7000 میگا واٹ منصوبے ختم کردیے گئے،10 سال کی بجلی کی منصوبہ بندی منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ بجلی کے مہنگے پلانٹس ختم کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا، حکومت بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے 10 سال کی بجلی کی منصوبہ بندی منظور کرلی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پرانی پالیسی جاری رہتی تو صارفین کو 4743 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا، نئی منصوبہ بندی سے 4743 ارب روپے کی بچت ممکن ہوگی۔

وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ سنگل بیئر ماڈل ختم، کاسٹ پلس ٹیرف کا خاتمہ کردیا ہے، بجلی خریداری کے نئے معاہدوں سے 2790 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی منصوبہ بندی میں بنیادی اصلاحات کی گئی ہیں، مہنگی بجلی کی خریداری روکنے کیلئے منصوبہ بندی کو بنیادی اور صحیح اصولوں کے اوپر لانا ہے۔

عوام کیلیے خوشخبری: بجلی سستی ہونے کا امکان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں