تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

’برطانیہ میں غیرقانونی طور پر آنیوالوں کو حراست میں لیکر فوری واپس بھیجا جائیگا‘

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کا کہنا ہے کہ ملک میں غیرقانونی طور پر آنے والے افراد کو حراست میں لے کر فوری واپس بھیجا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر آنے والوں پر برطانیہ میں داخلے کی ہمیشہ کے لیے پابندی لگادی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مائیگریشن بل غیرقانونی تارکین کی فوری بے دخلی یقینی بنائے گا جبکہ نئے قوانین سے انسانی اسمگلروں کے طریقہ کار کو توڑ دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ آنے والے تاخیری حربے استعمال نہیں کرپائیں گے گزشتہ سال 45 ہزار سے زائد افراد نے کشتیوں میں غیرقانونی طور پر انگلش چینل عبور کیا تھا۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں سے نمٹنے کیلئے بل پیش کردیا گیا ہے۔

لندن میں ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین نے یہ بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ پہنچنے والوں کو فوری طور پر دوسرے ملک بھیجا جائے گا، غیر قانونی افراد کو 28 روز تک بغیر ضمانت حراست میں رکھا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 برس سے کم اور طبی طور پر پرواز کیلئے نااہل افراد اپیل کرسکیں گے۔

 سویلا بریورمین نے کہا کہ چھوٹی کشتیوں کو روکنے کیلئے 700 افراد پر مشتمل نیا عملہ بھرتی کیا جائے گا۔ اسمگلرز گینگز سے نمٹنے کیلئے این سی اے کی فنڈنگ ڈبل کی جائے گی۔

Comments