تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل غائب ہوگئی

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل غائب ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی حاضری لینے والے افسر ایس پی سمیع اللہ نے دوبارہ عدالت پہنچ کر کہا کہ آئیڈیا نہیں شبلی فراز کہاں ہیں دستاویزات ان کے پاس تھے مجھے دس منٹ دیں فائل لے کر آتا ہوں۔

بابر اعوان نے پولیس افسر سے کہا کہ آپ خیریت سے ہیں اس پر پولیس افسر نے بتایا کہ میری ٹانگ شدید زخمی ہوئے شاید فریکچر ہوگیا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ باقی باتیں چھوڑیں مجھے بتائیں میری آرڈر شیٹ کہاں ہے؟ ایس پی نے کہا کہ آپ دس منٹ دیں‌ میں‌ فائل تلاش کرکے لاتا ہوں.

الیکشن کمشین کے وکیل گوہر خان نے کہا کہ جب شیلنگ ہوئی تو مجھ سے فائل لے لی گئی تھی، پی ٹی آئی وکیل خواجہ حارث بولے کہ یہ بہت شرمناک ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل اور خواجہ حاررث میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایس پی کو بات کرنے دیں، خواجہ حارث نے جواب دیا کہ آپ مجھے براہ راست مخاطب نہ کریں۔

Comments