اشتہار

چوہدری وجاہت حسین سمیت 4 افراد کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: ق لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین سمیت 4 افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگی رہنما چوہدری وجاہت حسین، بیٹے موسیٰ الٰہی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں ن لیگی رہنما کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری وجاہت نے قتل کروانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

چوہدری محمد علی گجر کی پہلے مقدمے میں آج پیشی تھی جس دوران باپ اور بیٹے عدالت میں پیش ہوئے وہاں سے واپسی پر ایک اور مقدمہ چوہدری وجاہت حسین پر اسی تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما کی جانب سے ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک اشتہاری ملزم کے ذریعے انہوں نے قتل کروانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں 10 روز بعد درج ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں