تازہ ترین

پولیس پر حملہ ہوا تو صرف پسپا نہیں صفایا کردیں گے، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انوار کا کہنا ہے کہ پولیس پر حملہ ہوا تو صرف پسپا نہیں صفایا کردیں گے۔

اے آر وائی نیوز نے کے مطابق لاہور پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سازش کا الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا اگر سازش ثابت نہیں ہوئی تو صرف ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے سے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمیں ماں کی گالی دی ان کی ماؤں بہنوں کو بچایا جنہوں نے بچوں کو دھمکیاں دیں ان کے بچوں پر گولیاں نہیں چلائیں۔

عثمان انور نے کہا کہ ہم ان الزامات اور گالیوں کا جواب کسی الزام یا گالی سے نہیں دیں گے، تمام باتوں کا جواب شہریوں کی بہترین خدمت اور سپاہ کی مثالی ویلفیئر سے دیں گے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ ایک ایک شہری کی حفاظت یقینی بنائیں گے الیکشن کی کال پر فری اینڈ فیئر الیکشن کروائیں گے.

عثمان انور نے کہا کہ ہرشہری کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے، جلسے اور جلوس میں پولیس پورا تحفظ فراہم کرے گی۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو زمان پارک کی حفاظت کے لیے بہترین انتظامات کا حکم دیا اور سیاسی جماعت کے جلسے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -