اشتہار

عمران خان دشمنی کرے گا تو ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، رانا ثنا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان دشمنی کرے گا تو ہم نے ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست ختم کرنے کے لیے عمران خان نے ہر غیرجمہوری حربہ آزمایا اب معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں چارٹر آف اکانومی کی دعوت دی آگے سے گالیاں ملیں، عمران خان نے وزیر آباد حملے کا مقدمہ ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی، یہ ایک فتنہ ہے ووٹ کی طاقت سے اس کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے اگر وہ دشمنی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کریں گے ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے دروازے انہوں نے بند کیے پھر ہماری طرف سے بند ہوئے ہیں عمران خان مرنے مارنے سے آگے کوئی بات ہی نہیں کرتا، اظہر مشوانی عمران خان کے پاس ہی ہیں۔

اس سے قبل رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے، یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں