تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، مشتعل ہجوم نے 3 ڈاکو ہلاک کردیے

ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کیا گیا تو مشتعل ہجوم نے تین ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں گردیزی مارکیٹ میں جیولر شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کیا گیا فرار ہوتے تین ملزمان کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ مشتعل ہجوم کے تشدد سے تین ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے مارے جانے والے تینوں ڈاکوؤں کو کرمنل ریکارڈ جاری کردیا جس کے مطابق ڈاکو قتل، ڈکیتی، رہزنی و دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عالیان کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان تاجر کو قتل کردیا تھا۔

پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے لاری اڈا ریلوے پھاٹک کے قریب مسلح ڈاکو ئوں نے پنسار سٹور میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر تاجر 35 سالہ جاوید سے نقدی موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔

واردات کے بعد باآسانی موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار ہوگئے تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر نشتر اسپتال منتقل کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -