تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

وسیم اختر کے گھر چوری کرنیوالی ماسی، شوہر اور ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کے گھر چوری کرنے والی ماسی، اس کے شوہر اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق میئر کراچی وسیم اختر کے گھر ڈیفنس فیز 6 میں 9 مارچ کو چوری کی واردات میں ملوث سابق پولیس اہلکار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ماسی کام کے دوران پیسوں کی مخبری سابق پولیس اہلکار عطا اللہ کو کرتی تھی، ملزمہ، شوہر اور سابق اہلکار کے قبضے سے زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ برآمد زیورات کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اختر کے گھر سے تین تولے کی 18 چوڑیاں، دو ٹاپس، تین انگوٹھیاں، ہیری کی انگوٹھی چوری ہوئی تھی۔

پولیس نے چوری کے مزید زیورات کی ریکوری کے لیے اندرون سندھ میں چھاپہ مارا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیورات اندرون سندھ میں بیچ دیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس اہلکار عطا اللہ کا ماضی کا بھی کرائم ریکارڈ موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -