اشتہار

’حکومت جتنے چاہے مقدمے کرالے، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے جتنے مقدمے، انکوائریاں کرالے ہم عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری افضل ساہی کی ملاقات ہی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان ہی پاکستان کی کشتی پار لگا سکتے ہیں، حکومت کے منفی پروپیگنڈے سے پاکستان کا امیج خراب ہورہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے، بھارت ہی کا بیانیہ ہے کہ پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ حکومت پیغام دے رہی ہے ایک صوبے میں الیکشن کرانے کی پوزیشن میں نہیں، حکومت خود منفی پروپیگنڈا کرے گی تو کون سرمایہ کاری کرے گا۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ برف پگھل چکی ہے امریکا کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے، امریکی پالیسی ساز ادارے عمران خان کو مقبول ترین لیڈر قرار دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں