27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

71فیصد ایریا لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، کے الیکٹرک

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان نے کہا ہے کہ کے-الیکٹرک کے سروس ایریا میں شامل %71 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مثتنی’ ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کے-الیکٹرک کے سروس ایریا میں شامل %71 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جب کہ بقیہ %29 فیصد علاقے میں لوڈشیڈنگ  کا دورانیہ علاقے سے ہونے والی بجلی بلوں کی ادائیگیوں  اور بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے تاہم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک محدود ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ بجلی چوری کا عمل، پیشہ ور ماہر افراد کی جانب سے نصب کردہ بجلی کے انفراسٹرکچر کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کرتا ہے اور ترسیلی نظام میں خرابی کا باعث بن کر بجلی کی فراہمی میں تعطل کا باعث بنتا ہے اسے لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں