اشتہار

بھارت میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک ایسا انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور دیکھنے والے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک نوجوان نے معمر شخص کو اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ سڑک پر گھسیٹ ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معمر شخص موٹر سائیکل کے پیچھے لٹکا ہوا ہے اور نوجوان بائیک کو تیزی سے بھگا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس نے عمر رسیدہ شخص کو کم از کم 1 کلو میٹر کے فاصلے تک گھسیٹا۔ اس کے بعد ایک رکشہ سامنے آگیا جس پر نوجوان نے موٹر سائیکل روک دی۔

لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور عمر رسیدہ شخص کو بے دردی سے سڑک پر گھسیٹنے کی وجہ پوچھی تو اس نے معمر شخص کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ نوجوان نے رونگ سائیڈ پر آتے ہوئے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر معمر شخص نے اس کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے پکڑ لیا لیکن اس نے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل تیزی سے دوڑا دی۔

پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں