بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر رینجرز تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر رینجرز تعینات کردی گئی ہے.

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ کے داخلی دروازے پر رینجرز اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں۔

چوہدری  شجاعت کے گھر کے پچھلے دروازے پر بھی رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر آپریشن کیا تھا، شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ توڑنے کے بعد  رینجرز کی تعیناتی  کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پولیس  نے گزشتہ دنوں پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارا  تھا اور پولیس دروازہ توڑ  کر ان کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔

پی ٹی  آئی رہنماؤں کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں