ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

ہتھنی نور جہاں کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہتھنی نورجہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نور جہاں چار ماہ سے معذور تھی اور اس کی پچھلی ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وقت پر علاج، دیکھ بھال نہ ہونے سے پچھلی ٹانگیں وزن برداشت نہ کرسکیں۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا کہ نور جہاں کے پوسٹ مارٹم کی جلد مکمل رپورٹ جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نورجہاں کی پوسٹ مارٹم ویڈیو وائرل ہونے پر چڑیا گھرانتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی، چڑیا گھر انتظامیہ نے ویڈیو لیک ہونے پر عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی تھی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی چل بسی تھی، ہتھنی نورجہاں بخارمیں مبتلا تھی جس کا علاج عالمی سطح کےماہرین کی زیرنگرانی ہورہا تھا۔

کراچی چڑیا گھر میں 17 سال سے موجود نورجہاں گذشتہ کئی روز سے زمین پر لیٹی ہوئی تھی اور اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوپارہی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں