راولپنڈی: ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ مطلوب دہشت گرد جبار شاہ عرف شاہ عالم بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا اس دوران کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
اس سے قبل ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا اس دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک کیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی گنڈاپور کے اہم کمانڈر جبار شاہ کے نام سے ہوئی تھی،آپریشن میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگئے تھے۔