ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آئین کہتا ہے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور اس پر عملدرآمدد کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آنجہانی مسٹر جسٹس اے آر کارنیلیس کانفرنس میں اقلیتوں کے حقوق کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اگر 90 دن میں الیکشن کا کہتا ہے تو ایسا کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ہمارے پاس اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، یہ اپنی خواہش کا معاملہ نہیں بلکہ آئین کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین جو کہتا ہے اس سے بچنے کے بجائے ہمیں وہی کرنا ہوگا جو آئین کہتا ہے، جب سپریم کورٹ کوئی فیصلہ دیتی ہے تو اس کا ایک اخلاقی وژن ہوتا ہے جب کوئی اپیل فائل نہ ہو تو پھر اس کا مطلب ہے کسی کو اعتراض نہیں، پر امید ہوں کہ پاکستان کے تمام ادارے آئین سے وفادار ہیں۔

- Advertisement -

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارا مذاکرات سے کوئی لینا نہیں ہمارا فیصلہ موجود ہے ابھی اس پر عملدرآمد ہونا ہے، تاریخ اس فیصلے پر اپنی مہر ثبت کرے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کا تحفظ عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے، عدلیہ کے فیصلوں کی ایک اخلاقی اتھارٹی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسے فیصلوں کو کمزور تصور کیا جاتا ہے جو معاملے کی اصلیت کو جانچ نہیں پاتے، جب بات آئین کی عملدرای کی ہو تو ہمیں اپنی آنکھیں نہیں جھپکنی چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں