ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

امریکا کا پاکستان کے موجودہ حالات پر ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آگیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما پسند یا ناپسند نہیں، خوشحال اور محفوظ پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، انسانی حقوق اور میڈیاکی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا۔

- Advertisement -

’پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ نجی سیکٹر کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی امور پر اہم شراکت داری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور توانائی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مصروف ہیں۔‘

ترجمان نے کہا کہ آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے، وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش پر سوال کیا تو ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ انٹرنیٹ رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے، انٹرنیٹ لوگوں کی معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں