اشتہار

بچے کو خوفناک حادثے سے بچانے والے شہری کو انعام مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں گزشتہ دنوں شہری نے بچے کو خوفناک حادثے سے بچایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون نے گاڑی سے بچے کا اسٹرولر نکالا تو ڈھلوان کی وجہ سے اسٹرولر سڑک کی جانب سے بڑھنے لگا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ماں بچے کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھی اور گر گئی، خاتون نے دوبارہ اٹھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو وہ دوبارہ گر گئی تھی۔

- Advertisement -

بچے کو گاڑیوں کی زد میں آنے سے پہلے راہگیر بھاگتا ہوا آیا اور بچے کو بچالیا تھا۔

کمسن بچے کو بچانے والے شخص کی شناخت رون نیسمین کے نام سے ہوئی تھی، نیسمین کا کہنا تھا کہ ’میں جانتا تھا کہ بچے کو بچا سکتا ہوں اسے لیے فورا دوڑ لگا دی اور بچے کو بچالیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک قریبی ریسٹورینٹ میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جارہا تھا لیکن میں صحیح وقت پر صحیح جگہ موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق رون نیسمین کئی سالوں سے بے گھر اور بے رورگاز تھا تاہم  اب اسے بچے کو بچانے کے ایک ہفتے بعد ہی ملازمت مل گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں