اشتہار

جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افغان شہریوں کا اقبالی بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں‌ گرفتار افغان شہریوں کا اقبالی بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار افغان شہریوں عباس، عمیر اور عصمت نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عباس نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میرا تعلق کابل سے ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے لیے پی ٹی آئی ایم پی اے نے پیسے دیے تھے۔

- Advertisement -

ملزم عباس نے کہا کہ میں اپنے کیے پر نادم ہوں اور معافی کا طلب گار ہوں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمیر اور عصمت نے بھی توڑ پھوڑ کے لیے پی ٹی آئی عہدیداران سے پیسے ملنے کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پرتشدد واقعات میں زیادہ تر افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

وفاقی پولیس نے گولڑہ اور میر آبادی میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جو حالیہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کے لیے کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں افغان شہریوں کو پولیس اہلکار پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا کے پاس واقعات میں ملوث لوگوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے، گرفتار افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مشتعل افغان شہریوں کی عمریں 18 سے 26 سال کے درمیان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں