اشتہار

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں جھگڑے پر مشین گنیں نکل آئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ہارڈ ویئر کی دکان میں جھگڑے پر مشین گنیں نکل آئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ہارڈ ویئر کی دکان پر جھگڑا ہوا تو دو افراد مشین گنیں لے کر نکل آئے۔

نامعلوم ملزمان کھلے عام مین شاہراہ پر ہوائی فائرنگ کرکے خوف پھیلاتے رہے۔

- Advertisement -

قریب موجود شہریوں نے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنالی، ویڈیو میں مسلح افراد کو لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کسی فریق نے تھانے میں درخواست جمع نہیں کروائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں