جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان نے پانچ سوچھیاسٹھ رنز کا ہدف دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : پاکستانی شاہینوں نے ابو ظہبی ٹیسٹ  پانچ سو چھیاسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔  گزشتہ روزکھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پندرہ رنز بنالئے تھے۔

ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا۔ مصباح الحق اور یونس خان کی سنچریوں کے بعد شاہینوں نے پہلی اننگز پانچ سو اڑسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد ڈکلیئر کردی۔

دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو انہتر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اظہرعلی ستاسی رنز پر ہمت ہار گئے۔

- Advertisement -

یونس خان نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کی کمان سنبھالی لیکن احمد شہزاد ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے اور ایک سو چہتر رنز پرسر پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

مصباح الحق اور یونس خان نے کیویز بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ یونس نے یو اے ای کے صحراؤں میں مسلسل تیسرے میچ میں چوتھی سنچری  داغی۔

مصباح نے بھی سنچریوں کی ہیٹرک کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔ یہ مصباح کے کیرئیر کی آٹھویں سنچری تھی۔  آج تیسرے روزکھیل کے آغاز پر اب تک  تک نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بیس رنز بنالئےہیں۔،

Comments

اہم ترین

مزید خبریں