کراچی: سندھ حکومت کا عادی مجرموں کو الیکٹرونک کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون اسمبلی سے منطور کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چوری، ڈکیتی، اقدام قتل، منشیات کے ملزمان کو الیکٹرونک کڑا لگایا جائے گا، گاڑی، موٹرسائیکل چوری، چھیننے میں ملوث ملزمان کو الیکٹرونک کڑا لگے گا۔
سندھ میں عادی مجرمان، مفرور ملزمان مانیٹرنگ بل سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
- Advertisement -
بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
مجوزہ قانون کے مطابق متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو الیکٹرونک کڑا لگا سکے گی، الیکٹرونک ڈیوائس کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔
سندھ پولیس کے لیے پہلے مرحلے میں پانچ ہزار سے زائد الیکٹرونک کڑے خریدے جائیں گے۔