اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

روزویلٹ ہوٹل کے اخراجات کیلئے 80 لاکھ ڈالر کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے گیس بل کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کی رقم منظور کر لی۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت آبی وسائل کےپن بجلی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے سے زائد کی رقم منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملہ کے چینی متاثرین کیلئے 25 لاکھ 80ہزار ڈالر معاوضےکی منظوری دی ہے۔ داسو ڈیم پر کام کرنے والے 6 چینی باشندے 26 مارچ کو حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ چینی باشندوں کےلواحقین کوبیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ رقوم ادا کرے گا۔

- Advertisement -

اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے اخراجات کیلئے 80 لاکھ ڈالر جاری کرنےکی منظوری دی گئی۔ روزویلٹ ہوٹل کی 2020 میں بندش کے بعد سے نیشنل بینک سے 15 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جا چکا ہے۔

ایرا کےلیے ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائدرقم جاری کرنے اور اسلام آبادانتظامیہ کےمنصوبوں کیلئے ساڑھے 5کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعددی امراض سے بچاؤ کے وفاقی پروگرام کے لیے 12ارب روپے سے زائد اور پاور ڈویژن کےلیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2 ارب 21کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔

نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کےلیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپےکی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں