اشتہار

لاہور میں بارش، کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چرڑ گاؤں میں بارش میں نہاتے ہوئے دو بچوں کو کھمبے سے کرنٹ لگا، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ سیف اللہ اور 12 سالہ زبیر شامل ہیں۔

ادھر ہربنس پورہ میں سوئچ بورڈ سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بارش کے باعث لاہور میں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف علاقوں میں گھروں اور دکانوں کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزر رہی ہوتی ہیں لیسکو کی جانب سے تاروں کی مرمت اور دیکھ بھال نہیں کی جاتی اور بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

اہل علاقہ کی جانب سے لیسکو حکام کو شکایت بھی درج کروائی جاتی ہے لیکن کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں