14.8 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

ایف بی آر کے 2700 ارب کے ٹیکس کیسز دہائیوں سے التوا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بی آر کے مختلف عدالتوں میں تقریباً 2700 ارب روپے کے ٹیکس کیسز دہائیوں سے التوا کا شکار ہیں۔

ذرائع ایف بی آر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی مختلف عدالتوں میں ان لینڈ ریونیو کے 2400 ارب، کسٹمز کے اڑھائی سو ارب روپے سے زائد کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے مجموعی طور پر 90 ہزار ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے سپریم کورٹ میں 95 ارب روپے سے زائد کے 3271 کیسز التوا میں پڑے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 180 ارب کے 1100 کیسز، سندھ ہائیکورٹ میں سوا 2 سو ارب کے 2600 کیسز چل رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں پونے 4 سو ارب کے تقریباً 5700 کیسز، پشاور ہائیکورٹ میں 10 ارب کے 400 کیسز ہیں۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق ایپلیٹ ٹریبونلز میں 15 سو 15 ارب روپے تک کے 62298 ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں، کسٹمز کے سپریم کورٹ میں 12 ارب روپے سے زائد کے 1432 کیسز التوا کا شکار ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسٹمز کے 2 ارب کے 203 کیسز، سندھ ہائیکورٹ میں ڈیڑھ سو ارب کے 5500 کیسز، لاہور ہائیکورٹ میں 6 ارب کے تقریباً 548 کیسز، پشاور ہائیکورٹ میں 2 ارب کے 676 کیسز، ایپلیٹ ٹریبونلز کسٹمز میں 73 ارب روپے تک کے 4911 ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سمیت دیگر ہائیکورٹس اور ایپلیٹ ٹریبونلز میں ٹیکس کیسز تقریباً 2 دہائیوں سے التوا کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں