جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پانچ سال سے کم سروس پر ججوں کی بیرون ملک تعلیم کیلیے چھٹی پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پانچ سال سے کم سروس پر ججوں کی بیرون ملک تعلیم کے لیے چھٹی پر پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ماتحت عدلیہ کے ججز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال سے کم سروس، پروبیشن پر جوڈیشل افسران بیرون ملک تعلیم کے لیے چھٹی کے لیے اپلائی نہ کریں۔

مراسلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاپرواہی کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رول 7 کے تحت پانچ سال سے کم سروس پر سرکاری ملازمین کو تعلیم کے لیے چھٹی نہیں دی جاتی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں