اشتہار

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں