ایبٹ آباد:ملک میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے اعلان ایبٹ آباد معاہدہ طے پا گیا،معاہدہ کے تحت بین الصوبائی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کے سلسلے میں ایم کیو ایم اور تحریک صوبہ ہزارہ سمیت دیگرجماعتوں کےدرمیان معا ہدہ طے پا گیا اعلان ایبٹ آباد معائدے کے تحت،ملک میں نئے انتظامی یونٹس لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بنیں گے۔
مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل بین الصوبائی رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی،کمیٹی میں رشید گوڈیل،بیرسٹر سیف،تحریک صوبہ ہزارہ کے سلطان العارفین،پی اے ٹی کے نصیر خان جدون،بہاولپورسرائیکی صوبہ کے عبدالرزاق عباسی ایڈوکیٹ اور جے یو آئی ف سے محمد مصطفیٰ شامل ہیں،بابا حیدر زما ن کمیٹی چیئرمین ہوں گےایبٹ آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا تھا،ملک میں نئے صوبے عوامی طاقت کے زورپر ضرور بن کر رہیں گے۔
ہزارہ صوبہ تحریک کے بابا حیدرزمان کا کہنا تھا ہزارہ صوبہ کے عوام نے صوبے کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔