ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کو اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے اختیارات مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے کو اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے اختیارات مل گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ ایف آئی اے ڈالر، چینی، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرے گی، ایگزٹ، انٹری پوائنٹس پر کرنسی اسمگلنگ پر کارروائی کرسکے گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روز کی بنیاد پر رپورٹ بھیجیں گے۔

وزارت داخلہ تمام زونل ڈائریکٹر روز تفصیلات ہیڈ کوارٹرز فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔

اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں