جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبروں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے نیشنل سیونگز ڈویژن نے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا ، پرائز بانڈ کی 100 ویں قرعہ اندازی ملتان میں گذشتہ روز فیصل آباد میں ہوئی۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو پچاس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 1696 تیسرے انعامات ہیں جن کے فاتحین کو 9300 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

قرعہ اندازی میں پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کا نمبر 871778 ہے جبکہ دوسرے انعام کا قرعہ 249962 ، 448780 اور 499322 نمبرز رکھنے والوں کا نکلا۔

یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ انعام جیتنے والے والا واحد ایک شخص نہیں بلکہ متعدد بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ ہی ایک ہی نمبر کے متعدد بانڈز جاری کیئے جاتے ہیں ۔

خیال رہے تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پرائز بانڈ اسکیم کے دو مقاصد ہیں، پہلا عوامی اقدامات کے لیے فنڈز پیدا کرنا اور دوسرا ریاست کے شہریوں کو اپنی دولت کی قدر میں کمی کے خطرے کے بغیر محفوظ طریقہ پیش کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں