منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

نوابشاہ میں 11 بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر نوابشاہ میں گیارہ بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوابشاہ کے علاقہ جھول میں 43سال کی رانی بھیل اور 45 سال کے چیتن نے عدالت میں شادی کی ہے۔

رانی نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا ،چیتن نے اسے پناہ دی۔

- Advertisement -

چیتن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے رانی سے عدالت میں شادی کی ہے اسے اغوا نہیں کیا، اب ہمیں اس کے بھائی اور سسرال والے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

رانی بھیل کا کہنا تھا کہ میرے سابقہ شوہر اور بیٹوں نے مل کر مجھ پر ظلم کیا مجھے گھر سے نکال دیا اور ماں باپ کے گھر چھوڑ آئے، ماں باپ نے بھی گھر سے نکال دیا اور کہا جہاں جانا ہے چلی جاؤ جس کے بعد میں نے چیتن سے شادی کرلی ہے۔

شادی شدہ جوڑے نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں