جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی، قلعہ سیف اللہ اور پشین دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کا مطلوب دہشتگرد عبدالشکور عرف نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد قلعہ سیف اللہ اور پشین کے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

فورسز بلوچستان کا امن و استحکام  تباہ کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں