ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

مچھ اور کولپور میں 9 دہشت گرد مارے گئے، 4 جوانوں‌ سمیت 2 شہری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

مچھ اور کولپور میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کے ساتھ مچھ اور کولپور میں حملہ کیا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیابی سے پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مربوط انداز میں جوابی آپریشن کیا جس کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں سمیت 2 بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور عزم کا اعادہ کیا، فورسز دیرپا امن و استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں