پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

بھارت میں بڑا فراڈ: ہزاروں طلبہ سے 8 ارب لوٹ لیے گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں طلبہ سے اربوں روپے کا فراڈ سامنے آ گیا ہے معروف کوچنگ ادارہ ڈھائی ارب روپے (پاکستانی تقریباً 8 ارب) لوٹنے کے بعد فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کوچنگ ادارے فٹجی نے مختلف ریاستوں کے 15 ہزار طلبہ سے ایڈوانس فیس کی مد میں ڈھائی ارب روپے (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 8 ارب روپے) وصول کرنے کے بعد اچانک تمام کوچنگ سینٹر بند کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع کے مطابق فٹجی کوچنگ کے مالکان نے مختلف ریاستوں کے 14411 طلبا و طالبات سے ایڈوانس فیس کے طور پر 250.02 کروڑ روپے وصول کیے اور پھر جنوری مہینہ میں بغیر کسی اطلاع کے اچانک اپنے کوچنگ سنٹر بند کر دیے تھے۔

اطلاع ملنے پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ادارے نے طلبا سے تعلیمی سال 29-2028 تک کی ایڈوانس فیس جمع کی تھی جب کہ جاری بیچز بیچز کے طلبا و طالبات سے بھی تقریباً 206 کروڑ روپے وصول کیے گئے تھے۔

اس انکشاف کے بعد ای ڈی کی چھاپہ مار کارروائیوں میں دہلی میں کوچنگ کے مالک ڈی کے گوئل کی رہائشگاہ سمیت دیگر مقامات پر 10 لاکھ روپے نقد، 4.89 کروڑ روپے کے زیورات اور دیگر مشتبہ دستاویزات برآمد کی ہیں۔ ان میں کئی قابل اعتراض دستاویز اور ڈیجیٹل ڈیوائس بھی شامل ہیں۔

ان ہی کارروائیوں کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کوچنگ سینٹر کے مالکان نے اپنے ٹیچرز اور ملازمین کو بھی کئی ماہ سےتنخواہ ادا نہیں کی تھی۔

ای ڈی نے کوچنگ مالکان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں