ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

ایران: مردوں کے بھیس میں فٹبال میچ دیکھنے والی 8 خواتین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : آزاد اسٹیڈیم میں مردانہ لباس پہن کر اور مردوں جیسا روپ دھار کر فٹبال میچ دیکھنے آنے والی آٹھ ایرانی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں مردوں جیسا لباس پہن کر اور بھیس بدل کر فٹبال میچ دیکھنے کے لیے آنے والی آٹھ ایرانی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے، دھوکہ دہی اور جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹھوں خواتین کو تہران میں واقع آزاد اسٹیڈیم سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مردوں کے بھیس میں استغلال ایف سی اور پرسیپولیس ایف سی کے درمیان ہونے والا فٹ بال میچ دیکھ رہی تھیں

- Advertisement -

دل چسپ بات یہ ہے کہ خواتین نے اس طرح بھیس بدلا تھا کہ ان بہروپی خواتین کو اسٹیڈیم میں موجود مرد شائقین بھی نہ پہچان سکے لیکن پولیس نے انہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور کیمروں کی مدد سے پہچان لیا۔

واضح رہے ایران میں اسلامی قوانین نافذ ہیں جس کے تحت خواتین کے اسٹیڈیم میں آکر براہ راست میچ دیکھنے پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر ان خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تہران میونسپلٹی کے سیکورٹی کے سربراہ علی رضا زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں تھا بلکہ اس سے قبل بھی ایسا ہوتا رہا ہے جب خواتین نے مردوں کے بھیس میں اسٹیڈیم میں داخل ہوکر میچ دیکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے اسٹیڈیم پر داخلے کی پابندی انہی کے فائدے کے لیے ہے کیوں کہ اسٹیڈیم کا ماحول، کراؤڈ اور حالات خواتین کے لیے سازگار نہیں وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے گذر سکتی ہیں جس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں