گوجرانوالہ : مقامی صنعت کار کے8 بندر پنجرہ کھول کر فرار ہوگئے اور اہل علاقہ اور مالکان کی دوڑیں لگوادیں۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مقامی صنعت کار کے آٹھ بندر پنجرے سے نکل کر بھاگ گئے اور سوسائٹی کےگھروں کی چھت پرچڑھ گئے۔
جس کے بعد ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد نے دو بندروں کو پکڑلیا تاہم چھ بندر اب تک پکڑے نہیں جاسکے۔
وائلڈ لائف کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے رات میں بندروں کی تلاش ممکن نہیں تھی صبح آپریشن کیا جائےگاْ
ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقامی صنعتکار نے چڑیا گھر بنایا ہوا تھا، جہاں سے یہ بندر فرار ہوئے۔