جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔

کابینہ ڈویژن سے معاونین خصوصی کو قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی معاون خصوصی برائے تخیف غربت و سماجی تحفظ مقرر کیے گئے ہیں۔

نوابزادہ افتخار احمد خان معاون خصوصی امور کشمیر و گلگت بلتستان اور میاں رضا ربانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کامرس ہوں گے۔

مہر ارشاد احمد امور برائے بین الصوبائی رابطے اور مہیش کمار ملانی وزارت قومی صحت پروزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔

سردار سلیم حیدر وزارت سمندر پار پاکستانیز پر معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔ تسنیم قریشی وزارت صنعت و پیداوار پر اور آبی امور پر محمد علی شاہ باچا وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں