تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان چھڑپیں، 80 جنگجو ہلاک متعدد زخمی

کابل: افغانستان میں ملکی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 80 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار اور فرح میں ملکی فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اس دوران درجنوں جنجگو مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے قندھار اور فرح میں شدید جھڑپیں ہوئیں، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم کے دوران کم از کم 78طالبان ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا کہ اس دوران فوج اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے فرح صوبے کے بالا بولوک ضلع میں طالبان کے خلاف کارروائی میں 70طالبان ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے۔

جبکہ قندھار میں آٹھ طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، ان کارروائیوں میں افغان فورسز کو ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب طالبان نے افغان ذرائع ابلاغ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندی یا شدت پسندوں کے خلاف کسی قسم کا اشتہار چھاپنے یا نشر کرنے سے گریز کریں، افغانستان میں طالبان ان دنوں امریکا سے مذاکرات کے مراحل میں ہیں۔

افغان طالبان کا عسکریت پسندوں کے خلاف اشتہاربازی بند کرنے کا مطالبہ

خیال رہے کہ افغانستان میں مستقل قیام امن کے لیے امریکا اور طالبان دونوں فریقین بظاہر سنجیدہ نظر آتے ہیں، البتہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرا ت کا آخری دور رواں برس مئی میں مکمل ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ امریکا افغانستان سے نکل جائے گا اور طالبان انخلا کے عمل میں رخنے نہیں ڈالیں گے۔طالبان نے افغان حکومت سے مطالبات غیر ملکی افواج کے انخلا سے مشروط کررکھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -