منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

سفاک باپ نے پیسے مانگنے پر بیٹی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر وزیر آباد میں سفاک باپ نے پیسے مانگنے پر بیٹی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ وزیر آباد کے نواحی علاقے گکھڑ میں باپ نے ڈنڈے سے تشدد کرکے بیٹی کو قتل کیا، ملزم نے دو شادیاں کی تھیں اور دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ بیٹی پیسوں کا تقاضہ کرتی تھی جو میرے پاس نہیں ہوتے تھے، پہلے بھی کئی مرتبہ پیسے مانگنے پر تشدد کیا تھا۔

پڑوسیوں کے مطابق ملزم کے تشدد کے بعد اکثر بیٹی کے رونے کی آوازیں آتی تھیں۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں شرارت کرنے پر باپ نے گلا گھونٹ کر تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم یعقوب نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو دفنانے میں مصروف تھا کہ پڑوسی نے پولیس کو فون کردیا۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں