لاہور: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے 87 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
کراچی سے رہائی پانے والے 84 ماہی گیروں اور 3 شہریوں کو بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور لایا گیا اور پھر انہیں ریلوے اسٹیشن سے ایئرکنڈیشنڈ بسوں پر واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔
رہائی پانے والے 84 ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے تھے جبکہ تین بھارتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر پکڑے گئے تھے۔
رہائی پانے والے بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا گیا۔