14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ٌپاکستان میں کورونا جے ون ویریئنٹ کے 9 کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا جے ون ویریئنٹ کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا پازیٹوکیسز رپورٹ ہونے پر ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا کے جے این ون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ، جس میں اسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیزمیں ٹیسٹنگ زیادہ کرنےکی ہدایات جاری کی گئی۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کوجینوم ٹیسٹنگ کیلئےسیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پشاور کے اسپتالوں سے کورونا کے9مثبت کیسز آئے ہیں، کوروناجےاین ون ویرینٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں