تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

افسوسناک واقعہ، چیتے کے حملے میں کمسن بچہ ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیندوے (چیتے) نے حملہ کر کے کمسن بچے کو ماں کی گود سے چھین اور اُسے ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل بھارتی ریاست مہارشٹرا کے گاؤں چندرا پور سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے 9 ماہ کے بچے کو گود میں اٹھائے گھر سے باہر نکلیں تو گھات لگا کر بیٹھے جنگلی چیتے نے اُن پر حملہ کردیا۔ اس دوران خاتون خود کو سنبھال نہ پائیں اور زمین پر گر گئیں جس کا چیتے نے فائدہ اٹھایا اور بچے کے وہاں سے لے کر فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت بچہ ماں کی گود میں پرسکون نیند سو رہا تھا جیسے ہی خاتون گھر سے چند کلومیٹر دو گئیں تو جھاڑیوں میں چھپا چیتا سامنے آیا اور اُن پر حملہ کردیا۔

مزید پڑھیں: تیندوے کے ساتھ سیلفی لینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

تیندوے نے مہارت دکھاتے ہوئے ماں کی گود سے کمسن بچے کو  چھینا اور پلک جھپکتے جنگل میں فرار ہوگیا، اس دوران خاتون پر غشی کے دورے بھی پڑے اور جب اہل خانہ تک بات پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر پولیس اور وائلڈ لائف حکام کو واقعے کے حوالے سے مطلع کیا۔

محکمہ جنگلات کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار اروند گوند کے مطابق خاتون پر جس وقت حملہ ہوا وہ جنگل کے اندر ہی موجود تھیں، رہائشیوں کو کئی بار منع کیا گیا ہے کہ وہ کمسن بچوں کو اکیلے لے کر نہ نکلیں کیونکہ کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس حکام نے بچے کی لاش تلاش کی جسے والدین کو نہیں دکھایا گیا، حکام کے مطابق بچے کے ہاتھ اور دونوں پاؤں غائب تھے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے چیتے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، اس ضمن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے اور اسنائپر تعینات کردیے۔

Comments

- Advertisement -