جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

فوربز کی 30 برس سے کم عمر کامیاب ترین نوجوانوں کی فہرست میں 9 پاکستانی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ترقی کی راہوں میں پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں، معروف امریکی میگزین فوربز کی ’تھرٹی انڈر تھرٹی ایشیا کی فہرست میں 9  پاکستانی بھی نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز نے انڈر 30 کی سالانہ فہرست جاری کردی، فوربز ایشیا کی جاری کی گئی فہرست میں مجموعی طور پر تین سو افراد کے نام شامل ہیں، جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

فہرست میں ایشیا کے تئیس ممالک کے ایسے کامیاب نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمر تیس سال سے کم ہے اور جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فوربز کی فہرست میں پاکستانی نوجوانوں کی تعداد نو ہے، جن میں پانچ خواتین شامل ہیں۔

’روشنی رائڈز‘ کے چار افراد


پاکستانی نوجوان جیا فاروقی،  حسن عثمان، حنا لاکھانی اور منیب میاں  آن لائن سفری سہولیات کی کمپنی ’روشنی رائڈز‘ کے  شریک بانی ہیں، یہ کمپنی خصوصی طور پر خواتین کےلیے دوستانہ ہیں۔

چترال کی کھلاڑی کرشمہ علی


کرشمہ علی اس وقت اپنے آبائی شہر سے واحد خاتون فٹ بال کھلاڑی ہیں، جنہوں نے دبئی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی ٹیم اے ایف ایل انٹرنیشنل کپ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خواتین کی ٹیم تھی۔

احمد رؤف عیسیٰ


احمد رؤف عیسیٰ پاکستان میں سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز ٹیل مارٹ کے شریک بانی ہیں، کمپنی پی او جی، لکی سیمنٹ، اور یوفون جیسے بڑے اداروں کو آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

لیلیٰ قصوری


لیلیٰ قصوری گلوبل گرین ترقیاتی ادارے میں پانی کے تجزیہ کار کے طور پر کام کرتی ہیں، انہوں نے ماحولیاتی سمارٹ آبپاشی، سیلاب کے خطرے میں کمی، دریا بیسن منصوبہ بندی پر ورلڈ بینک، امریکی آرمی کور انجینئرز اور واٹر شیڈ سائنسز کے یو سی ڈیوس سینٹر جیسے تنظیموں پر تحقیق کی ہے۔

زین اشرف


زین اشرف بیج آؤٹ کے بانی ہیں ، یہ پاکستان کا پہلا غربت اوربے روزگاری کے لئے آن لائن پلیٹ فارم ہے، جو بزنس فری مائیکرو فنانسنگ کے ساتھ کاروباری اداروں کو قائم کرکے غربت کے خاتمے کیلئے کام کرتا ہے۔

زینب بی بی


زینب بی بی پاکستان میں کچرے سے توانائی بنانے والی ایک تنظیم کی سربراہ ہیں، انہوں نے 2013 میں ’پاکستان رنیوایبل انرجی سوسائٹی‘ کو قائم کیا اور اب تک ان کی تنظیم بہت بڑی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں