کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کیا ، اس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں لیویز فورس ، پولیس ، ایف سی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ کالعدم تنظیم کے زیراستعمال کیمپ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں نو کلاشنکوف ، 20 کلو دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اور گولے شامل ہیں ، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔