تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایک اور زینب سے درندگی، ننھی بچی زندگی کی بازی بھی ہار گئی

راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں کم عمر بچیوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعات نے صاحب اولاد افراد کو ایک انجانے خوف میں مبتلا کردیا ہے، تواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باعث بچے اور بچیاں ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گوجرانوالہ کے علاقے شہزادہ شہید کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں انسانی روپ میں موجود وحشی درندوں نے نو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی تھی، ابھی اس خبر کو طوفان تھما نہ تھا کہ راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی۔

دلخراش واقعے سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ نو سالہ زینب گھر سے چیز لینے کے لیے باہر گلی میں نکلی جو کافی دیر تک گھر واپس نہیں آئی، بچی کے ورثا نے تلاش شروع کی، دو گھنٹے کے بعد بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے ملی، پولیس نے فوری طور پر پڑوسی کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا ہے، بچی کی موت کی وجہ اور جنسی زیادتی کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوسکے گا۔

ننھی زینب کے ساتھ مبینہ زیادتی اور اس کو قتل کرنے کے خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری، لواحقین اور اہل علاقہ نے تھانہ سول لائنز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور ایئرپورٹ روڈ بلاک کردیا۔

مظاہرین نے بچی کی لاش تھانے کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے تھانہ سول لائنز میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو تھانے کے گیٹ سے باہر نکال کر انہیں مزید پیش قدمی سے روکا۔

پولیس کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہوئی جبکہ مظاہرین نے بچی سے زیادتی و قتل کے گرفتار ملزم کو عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی اور گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Comments

- Advertisement -