تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیائے کرکٹ میں ایک نئے فارمیٹ ’ نائنٹی بیش‘ کا اضافہ

کرکٹ کے حوالےسے اہم نام شارجہ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک نیا ایونٹ منعقد ہونے والا ہے جس کانام ’نائنٹی بیش‘ رکھا گیا ہے، یہ ایونٹ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک روح رواں سلمان اقبا ل کی کاوشوں سے 2020 میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نائنٹی بیش نامی اس ایونٹ کے لیے اماراتی کرکٹ بورڈ نے منظوری دے دی ہے ، یہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے روح رواں سلمان اقبال سمیت تین بڑے کاروباری گروپوں کے اشتراک سے منعقد ہوگا۔

نائنٹی بیش کے قیام کے پیچھے مایہ ناز کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے مداح چیئر میں بوخاطرگروپ ، جناب عبدالرحمن بوخاطر، اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور پی ایس ایل کی سب سے مشہور فرنچائز کے مالک جناب سلمان اقبال اور سائنرجی گروپ آف کمپنیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمران چوہدری کی ذہنی کاوشیں اور کرکٹ سے محبت شامل ہے جس کے سبب اس منفرد فارمیٹ کا قیام ممکن ہوسکا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے اب یو اے ای میں ہونے والے تمام پاکستانی ایونٹ رفتہ رفتہ واپس پاکستانی میدانوں میں آرہے ہیں جس کے سبب امارات کے مقامی شائقین کرکٹ کے لیے مستقبل میں ایک بڑا خلا پیدا ہونے جارہا تھا۔

ان تینوں اہم شخصیات کے اشتراک سے منعقد کیا جانے والا یہ ایونٹ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ایک ایسا متبادل ہوگا جو ایک جانب تو وہاں کے میدانوں کو آباد رکھے گا تو دوسری جانب وہاں آباد شائقین، کرکٹ کو ایک بہترین بین الاقوامی سطح کا متبادل فراہم کرے گا۔

نوے بالز کے کھیل پر مبنی یہ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی سے مختصر ہے یعنی اس میں کھیل مزید جارحانہ اور تیز ترین ہوگا اور یقیناً اس میں وہی کھلاڑی چاہے وہ بلے باز ہو یا باؤلر ، اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے جو ایونٹ کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے بہترین کھیل پیش کرسکیں۔

اس ایونٹ میں جہاں بلے بازوں کو ہارڈ ہٹنگ کرنا ہوگی ، بیٹنگ کی جدید ترین تکنیک کا استعمال کرنا ہوگا وہی باؤلرز کو بھی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالکل درست اور بروقت باؤلنگ کرانا ہوگی۔ نوے بالز کے اس گیم میں غلطی کی گنجائش بالکل نہ ہونے کے برابر ہے کہ ایک غلطی میچ کا نتیجہ تبدیل کرسکے گی ۔ اس سے کھلاڑیوں میں ایک جانب تو ٹیم ورک کا جذبہ بڑھے گا تو دوسری جانب وہ خود کو جدید ترین کرکٹنگ تکنیک سے بھی ہم آہنگ کریں گے تاکہ معیاری کھیل پیش کیا جاسکے۔

اس لیگ میں جہاں ایک جانب کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز نام شامل ہوں گے وہیں دوسری جانب ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا کہ وہ بین الاقوامی میدانوں میں اپنا لوہا منوا سکیں اور کرکٹ کےشائقین کے لیے یہ ایک سنسنی خیز اور دلچسپ ایونٹ شامل ہوگا۔

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے روح رواں جناب سلمان اقبال کرکٹ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیشہ سے اس کھیل کے فروغ میں پیش پیش رہتے ہیں ، چاہے وہ مقامی سطح پر منعقد ہونے والے ایونٹس کی سرپرستی ہو ، ملک کے دور دراز علاقوں سے ٹیلنٹ ہنٹنگ ہو یا پھر پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم اور پی ایس ایل کی پاکستانی میدانوں میں واپسی ہو، وہ ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -