تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نلترحادثہ: سفیراور سفیروں کی بیگمات کی میتیں اسلام آباد پہنچادی گئیں

اسلام آباد: گلگت میں ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید پائلٹس ، ٹیکنیشن اور غیر ملکی سفیروں اور اُن کی بیگمات کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

سانحہ نلتر میں جان سے جانے والے ناروے اور فلپائن کے سفیروں انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی جاں بحق بیگمات کی میتیں گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں، میتیں تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں، پاک فضائیہ کے شہید دونوں پائلٹس اور ٹکنیشن کا جسد خاکی بھی ساتھ تھے۔

سانحہ نلتر میں جان سے جانے والوں کو آرمی چیف جنرل راحیل سمیت عسکری قیادت نے سلامی دی، نورخان ایئربیس پر آرمی چیف نے ورثا کو گلے لگاکر دلاسہ دیا۔

سانحہ نلتر میں جان سے جانے والے سات افراد کی میتیں خصوصی انتظامات کے ساتھ گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں تو عسکری قیادت نے میتیں وصول کیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورعسکری قیادت نے میتوں کوسلامی دی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےانڈونیشین سفیر کے صاحبزادے سے تعزیت کی اور اسے گلے لگاکر دلاسہ دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کے شہید پائلٹس میجر التمش اور کیپٹن فیصل کے ورثاء سے ملاقات کی اور دلاسہ دیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ائیر چیف مارشل سہیل امان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سفارتکاروں کی میتیں لینے کے لیے ائیر بیس پر موجود تھے۔

نور خان ائیر بیس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور غیر ملکی سفارتکار بھی موجود تھے۔ ناروے، فلپائن کے سفیروں، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں خصوصی طیاروں کے ذریعے ایک دو روز میں ان کے ملک روانہ کی جائیں گی۔

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر تین وفاقی وزراء سفیروں کی میت کے ہمراہ جائیں گے۔ ناروے کے سفیر کی میت کے ساتھ عبدالقادر بلوچ ، فلپائن کے سفیر کی میت کے ساتھ خرم دستگیر خان اور ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیوں کے ساتھ احسن اقبال ہوں گے۔

دوسری جانب نلتر حادثے کے نو زخمیوں کو بھی گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی افراد کو گلگت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نور خان بیس لایا گیا، جہاں سے انھیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں انڈونیشیا، پولینڈ، ہالینڈ اور ملائیشیا کے سفیر شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد زخمیوں کو انکے ممالک منتقل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹرحادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملک بھرمیں آج سوگ کا اعلان کیا ہے،

آرمی چیف نے الم ناک اور افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -